سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈائیریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبہ کا ڈیٹا دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

سرکاری اسکولوں کیلئے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت

سیکریٹری تعلیم کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت گئی ہے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی جماعت سے 12ویں جماعت تک آن لائن کلاسز ہوں گی یونیسیف اور مائیکروسافٹ کی مدد سے آن لائن کلاسز شروع کی جائیں گی نوٹیفکیشن کے مطابق 75 ماسٹر ٹرینر اساتذہ کو آن لائن کلاسز کے لیے ٹریننگ دیں گے، آن لائن سیشن کے لیے آئی ٹی کے ماہرین کو بھی رکھا جا رہا ہے سیکریٹری تعلیم کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈائیریکٹرز کو 17 جون تک اساتذہ و طلبہ کا ڈیٹا دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔