ماسک نہ پہننے پر اب چالان کیا جائے گا

پبلک مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے ہوم قرنطینہ کی خلاف وزری پر 2000 روپے بھرنا پڑیں گے علاوہ ازیں کمرشل ایریا میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار کا چالان ہوگا

ماسک نہ پہننے پر اب چالان کیا جائے گا

لاہور :  ماسک نہ پہننے پر اب چالان کٹے گا، بغیر ماسک کے ڈرائیورنگ پر 200 روپے کا چالان کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی 8 مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ پبلک مقامات پر تھوکنے پر 500 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہوم قرنطینہ کی خلاف وزری پر 2000 روپے بھرنا پڑیں گے۔  کمرشل ایریا میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار کا چالان ہوگا۔ ایس اوپیز کی خلاف وزری پر بس مالکان کو 10 ہزار روپے دینا پڑیں گے۔ جرمانوں کی حتمی منظوری کا فیصلہ پنجاب اسمبلی کرے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق شہر میں تمام وارڈنز بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے گاڑی میں ایک سے زائد افراد سوار ہونے کی صورت میں سب کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا اور ماسک نہ پہننے کی صورت میں چالا کیا جائے گا۔