لاہور (دانش خان) کرونا وائرس کے تحت حکومتی احکا ما ت کی خلا ف ورزی پر متعدد دوکانیں سیل کر دی گئیں ، ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایات پر عمل در آمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا کی سر براہی میں آج ٹاؤن شپ بازار لاہور میں سروے کیا گیا ، کرونا بارے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 24 دوکانو ں کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا ۔