چین، ہوبائی صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد صفر ہوگئی

واضح رہےکہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں

چین، ہوبائی صوبے میں کورونا کیسزکی تعداد صفر ہوگئی

چین میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے ہوبائی میں کورونا کیسزکی تعداد صفر ہوگئی۔ ہوبائی ہیلتھ کمیشن کےمطابق صوبے ہوبائی میں کورونا کے آخری 3 مریض بھی صحت یاب ہوکرگھرلوٹ گئے ہیں۔ ہوبائی میں کورونا کا اب کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جس کےبعد صوبےمیں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد پہلی مرتبہ صفر ہوگئی ہے۔ ہوبائی میں کورونا سے 4ہزار 512 اموات اور 68ہزار 135 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں واضح رہےکہ دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی وباء کا زور ٹوٹ چکا ہے تو کہیں یہ عروج پر ہے اور کہیں اس کے کیسز اور اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں جبکہ 32 لاکھ 52 ہزار 378 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔