روس کا یوکرین کے 2شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

روس کا یوکرین کے 2شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک): روس نے انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پریوکرین کے 2 شہروں ماریوپل اوروولونواخا میں عارضی جنگ بندی کی جارہی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ماریوپل اوروولونواخا میں جنگ بندی کا مقصد شہریوں کوانخلا کی سہولت دینا ہے۔اس سلسلے میں یوکرینی حکام سے بات ہوگئی ہے۔ شہریوں کے انخلا کے دوران کسی قسم کی فوجی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ماریوپل کے میئر وادیم بوئیچنکو نے روسی فوجیوں کے حملے اور ناکہ بندی کے دوران انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔