کرکٹ کی دنیا میں شین وارن کی کمی محسوس کی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان

 کرکٹ کی دنیا میں شین وارن کی کمی محسوس کی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دُنیائے کرکٹ میں شین وارن کی کمی محسوس کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم عمران خان میں آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین کی موت پر دُکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ لیگ اسپن کے فن کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے باؤلنگ کے ماہر کرکٹر شین وارن کے اچانک انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔