طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرِ عام پر آگئے

طالبان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظرِ عام پر آگئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک): افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے والے سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ سراج حقانی کابل میں نیشنل پولیس اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں میڈیا اور عوام کے سامنے آئے۔

طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی کہ سراج حقانی پہلی مرتبہ عوام اور میڈیا پر آئے ہیں، نائب افغان وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے پرنسپل سیکریٹری عبداللہ عظام نے سراج حقانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

کابل میں طالبان حکومت میں  بڑی سطح پر پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں امارت اسلامیہ پولیس نے نئے یونیفارم کے ساتھ شرکت کی۔ طالبان حکومت کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی کہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کابل میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب بھی کیا۔