یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے، نیٹو

یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے، نیٹو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک): نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے۔  نیٹو کے سربراہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سے فوری اور بغیر کسی شرط کے جنگ روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نیٹو سربراہ نے صدر پیوٹن پر زور دیتے  ہوئے کہا کہ وہ سفارتکاری میں شامل ہوں۔  انھوں نے کہا کہ نیٹو کی ذمہ داری ہے کہ وہ یقینی بنائے کہ تنازعہ یوکرین سے آگے نہ پھیلے۔  نیٹو چیف نے کہا کہ وہ سفارت کاری کے لیے آپشنز کھلے رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ اتحادی متفق ہیں کہ یوکرینی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ نہیں ہوناچاہیے جبکہ وہ اس بات پر بھی متفق ہیں کہ نیٹو افواج یوکرینی زمین پر نہیں ہونی چاہیے۔ نیٹو چیف کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو روس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔