راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا ہے کہ شین وارن دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی تھے، یاسر شاہ کو کیرئیر میں مشکل کا سامنا ہوا تو انجہانی لیگ اسپنر نے انکی مدد کی۔
پنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کرکٹرز اور میڈیا نمائندگان نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ شین وارن کرکٹ ورلڈ کے بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ اچھے انسان تھے، یاسر شاہ جب انٹرنیشنل کیرئیر میں مشکلات کا شکار تھے تو شین وارن نے انکی مدد کی۔
Shane Warne no more..
I’m Shocked and Shattered.Simply can't believe I’m hearing this.Very very sad day for our cricket community.The biggest superstar of my generation gone.Goodbye Legend @ShaneWarne #RIP Condolences to the family and friends. pic.twitter.com/TRWstn6knq
— Waqar Younis (@waqyounis99) March 4, 2022
تقریب میں کھیلوں سے وابستہ ملکی اور غیر ملکی صحافیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کیااور میڈیا باکس میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی جبکہ میڈیا باکس میں شین وارن کی تصویر بھی آویزاں کی گئیں۔
گزشتہ روز وقار یونس نے شین وارن کے انتقال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ مجھے یقین نہیں آتا کہ یہ خبر سن رہا ہوں۔ ہماری کرکٹ کمیونٹی کے لیے بہت افسوسناک دن ہے۔ میرے دور کا سب سے بڑا سپر اسٹار چلا گیا۔ شین وارن اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت!۔