آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شین واٹسن نے کہا ہے کہ شین وارن اُن کے ہیرو اور سرپرست تھے۔ شین واٹسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں چونک گیا ہوں، میرا ہیرو، میرا سرپرست، میرا عظیم دوست، شین وارن اب ہم میں نہیں رہے۔
I am numb!!! My hero, my mentor, my great friend, Shane Warne is no longer with us. Warnie, the impact you had on this great game and everyone around it is immeasurable. Thank you for being so bloody good to me. I am going to miss you so much. Rest In Peace SK ????????
— Shane Watson (@ShaneRWatson33) March 4, 2022
اُنہوں نے شین وارن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ اس عظیم کھیل اور اس کے آس پاس کے ہر فرد پر آپ کا جو اثر پڑا ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ واٹسن نے مزید لکھا کہ میرے لیے بہت اچھے ہونے کے لیے آپ کا شکریہ، میں آپ کو بہت یاد کروں گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔