سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر

ممبئی(شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔

فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘

فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔