DPO بھکر کا انجمن تاجران ڈسٹرکٹ بھکر کے وفد سے ملاقات

DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی زیر صدارت انجمن تاجران کے وفد سے پولیس لائن بھکرمیں موجودہ ملکی حالات پر میٹنگ ہوئی

DPO بھکر کا انجمن تاجران ڈسٹرکٹ بھکر کے وفد سے ملاقات

بھکر:  جس میں DPO بھکر نے کہا کہ تجارت ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺکی سنت ہے اور تاجر برادی ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔موجودہ حالات میں انجمن تاجران نے SOP کے تحت انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا آئیندہ بھی آپ سب سے بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں مذید کہا کہ ماہ رمضان برکتوں والا مہینہ ہے اس میں آپ لوگ دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں اس لحاظ سے آپ لوگ بہت خوش قسمت انسان ہیں

جن کاروبار پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے وہ ہرگز نہ کھولیں حکومت کی طرف سے جو اوقات مقرر ہیں ان پر انجمن تاجران من و عن پابندی کریں اور آپ انتظامیہ کے ساتھ مذید تعاون کریں آپ کو اگر کوئی مسئلہ ہو تو میرے دروازے آپ کے لیئے ہمہ وقت کھلے ہیں آپ کے مسائل کو ترجیح بنیادوں ہر حل کرونگا قبل ازیں بھی آپ کے تعاون محکمہ پولیس اور انتظامیہ کے لیئے مثالی رہا ہے تاجر اور پولیس دونوں مل کر ہمیشہ مشکل گھڑیوں اور نامناسب حالات کا مقابلہ کیا اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ شامل کیا ۔

ہم اور آپ مل کر حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو بھر پور ریلیف دیں گے جس کی بدولت باری تعالیٰ ہم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیں گے۔