صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

لاہو ر: پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5ارب 50 کروڑ 67لاکھ 42ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس کے کنٹرول اور روک تھام کیلئے 4 ارب 44 کروڑ 92 لاکھ روپے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کیلئے خودکار فنگر پرنٹ شناختی نظام کی خریداری (ترمیمی) کیلئے 52 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار روپے، صوبہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے منصوبہ (پی سی II) کیلئے 29 لاکھ 92 ہزار روپے اور ایجنسی آف بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ (ABAD) سے ملحقہ علاقوں میں آبی وسائل کی ترقی کیلئے 53 کروڑ 30 لاکھ روپے شامل ہیں۔