وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر سے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ پرویز اقبال لوسر کی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے،وی سی او پی سی چوہدری وسیم اختر

وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب چوہدری وسیم اختر سے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ پرویز اقبال لوسر کی ملاقات

لاہور : وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر سے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مسئلہ کشمیر اور اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وائس چیئرپرسن او پی سی پنجاب چوہدری وسیم اختر نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ پرویز اقبال لوسر کو او پی سی کے ورکنگ میکنزم کے بارے میں بریفنگ دی اور کہاکہ جب میں نے ادارہ کا چارج سنبھالہ تو شکایات حل کرنے کی شرح 37% تھی جو کہ اب ہمارے ڈیلنگ افسران کی ان تھک محنت کے باعث 62% تک جا پہنچی ہے۔

وائس چیئرپرسن او پی سی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہا ہے اور عالمی برادری اس پر خاموش ہے لیکن مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ان کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی سپورٹ جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بین الاقوامی سطح جس طرح مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

انہوں نے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ سے کہا کہ وہ یورپ میں مظلوم کشمیریوں کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور وہاں بسنے والے پاکستانیوں و مقامی افراد کو بھارت کے ظلم سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ پرویز اقبال لوسر نے اس موقع پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیشن پاکستانیوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات نارمل نہیں ہو سکتے۔ بھارت کو کشمیریوں کو ان کا حق اداکرنا ہوگا اور ان کی خواہشات کے مطابق کشمیر کو آزاد کرنا ہوگا۔