:پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا آغاز آئندہ بدھ سے کرنے کا فیصلہ

ہفتہ کو بھر پور مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے

:پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا آغاز آئندہ بدھ سے کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کا آغاز آئندہ بدھ سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے. ہفتہ کو بھر پور مذہبی جوش و خروش سے منانے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا آج پہلا اجلاس منعقد ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے.

وزیر اوقاف صاحبزادہ سعید الحسن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری لوکل گورنمنٹ طاہر خورشید،سیکریٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، سیکریٹری اوقاف زاہد سلیم گوندل ودیگر افسران بھی موجود تھے. اجلاس میں ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سیرت النبی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے حسن قرات، نعتیہ، مضمون نویسی اورتقریری مقابلے، اسلامی خطاطی نمائش،محفل سماع اورنعتیہ مشاعرے منعقد کرنیکا فیصلہ کیا گیا.

عالمی سیرت کانفرنس،خواتین کی محفل میلاد اورعلماء ومشائخ کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا. پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے رحمت اللعالمین چیئر اور طلبہ کے لیے رحمت اللعالمین سکالرشپ کے اجراء کا بھی فیصلہ ہوا. راجہ بشارت نے کہا کہ ہفتہء شان رحمت اللعالمین کے ذریعے دنیا کو بتادیں گے کہ ہم نبی ء کریم صل اللہ علیہ والہ وسلم سے کتنی شدید محبت کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہفتہ کی تقریبات پنجاب کے ہر ڈویژن اور ضلع میں بھی منعقد ہوں گی.کمیٹی نے  سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ نبیء رحمت اللعالمین صل اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ عقیدت اور محبت سے لبریز پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے انگریزی، فرنچ اور دیگر زبانوں میں نشر کیا جائے. وزیر قانون نے کہا کہ ہفتہ کی تقریبات بھر پور انداز میں منانے کے لیے کمیٹی کا اجلاس ہر روز منعقد ہو گا.

وزیر اوقاف نے کہا کہ فرانس کے توہین آمیز خاکوں کا جواب اس سے بہتر انداز میں نہیں دیا جا سکتا. انہوں نے کہا کہ سیرت کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے. ان کا کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف ہفتہ شان رحمت اللعالمین کو کامیاب کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔