انڈر 19 کرکٹرز کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل

پی سی بی کے مطابق تمام 119 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جبکہ تمام 119 کھلاڑیوں اور اسٹاف کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ آج ہوگی

انڈر 19 کرکٹرز کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹرز کی پہلی کورونا وائرس ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق تمام 119 کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جبکہ تمام 119 کھلاڑیوں اور اسٹاف کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ آج ہوگی۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی انڈر 19ایک روزہ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر سے لاہور، شیخوپورہ، مریدکے میں کھیلا جائے گا۔