نادیہ جمیل کا والدین کیلئے محبت بھرا پیغام

رواں سال بریسٹ کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والی نادیہ جمیل نے اپنے  والدین کی شادی کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا ہے جو اُن کے والدین کی چند تصویروں کو ملاکر بنایا گیا

نادیہ جمیل کا والدین کیلئے محبت بھرا پیغام

معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اُن کے والدین کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے۔ رواں سال بریسٹ کینسر کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والی نادیہ جمیل نے اپنے   والدین کی شادی کی 52 ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا ہے جو اُن کے والدین کی چند تصویروں کو ملاکر بنایا گیا۔

  نادیہ جمیل نے انسٹاگرام پر فوٹو کولاج پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’آج میرے ابّو اور امّی کی شادی کی 52ویں سالگرہ ہے اور میرے والدین کے درمیان پیار و محبت کا جذبہ آج بھی ویسا ہی برقرار ہے جیسا اُن کی شادی کے شروعات کے سالوں میں تھا۔ اداکارہ نے اپنے والدین کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیشہ میرے والدین کو اپنی رحمتوں سے نوازتا رہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے ابّو اور امّی دونوں ہی ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے رواں سال 3 اپریل کو اپنےایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر (چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اُنہوں نے علاج کرواکر کچھ ماہ بعد ہی اس موذی مرض کو شکست دے دی تھی۔