بنگلا دیش کی مسجد میں دھماکا، 16 نمازی جاں بحق

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گزشتہ شب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے

بنگلا دیش کی مسجد میں دھماکا، 16 نمازی جاں بحق

  بنگلا دیش کی مسجد میں گزشتہ شب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 16 نمازی جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے قریب واقع ضلع نارائن گنج کی مسجد میں گزشتہ شب گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا ہے۔  بنگلا دیشی حکام کے مطابق مسجد میں گزشتہ رات ہوا دھماکا ممکنہ طور پر قریبی موجود زیرِ زمین گیس پائپ لائن میں لیکیج کے باعث ہوا ہے۔ گیس لیک ہو کر مسجد میں بھر گئی، اس وقت مسجد کی کھڑکیاں بند تھیں، ایئر کنڈیشنرز چلنے کے دوران چنگاری سے تمام 6 ایئر کنڈیشنرز پھٹ گئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔