صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی طالبہ کو مبارکباد 

صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی طالبہ کو مبارکباد 

لاہور (دانش خان ) صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس کی کیمسٹری کے بھارتی پروفیسر کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والی پاکستانی طالبہ نتالیہ نجم کو مبارکباد پیش کی۔ صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے نتالیا نجم کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

 گینیز ایوارڈ یافتہ بھارتی پروفیسر کا ریکارڈ توڑنے والی  پاکستانی طالبہ نتالیہ نجم کی عمر مخض 9 سال ہے۔  صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ   نتالیہ  نجم جیسے ہونہار اور محنتی طلباء کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ ہمارا ملک ایسے قابل طلباء کی دولت سے مالا مال ہے  اور نتالیہ نجم جیسے طلباء تعلیمی دنیا کے روشن ستارے ہیں۔