مودی فاشسٹ نے کشمیریوں کا جینا محال کردیا ہے ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی

مودی فاشسٹ نے کشمیریوں کا جینا محال کردیا ہے ترجمان پنجاب حکومت محمد ندیم قریشی

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ مودی فاشسٹ نے کشمیریوں کا جینا محال کردیا ہے۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ندیم قریشی نے کہا کہ مودی ہٹلر نے کشمیریوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بھارت نے ایک سال میں کشمیریوں کو کرفیو کے سائے میں زندہ رکھا ہوا ہے۔بھارت نے کشمیریوں پر تشدد اور ظلم کی انتہا کردی۔کشمیری لاشے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں۔ندیم قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن چکے ہیں,عمران خان نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم و بربریت کو دنیا کے سامنے آشکار کیا۔قوم پرعزم ہو کر کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر ڈویژن میں ایک سڑک سری نگر کے نام سے مختص کر رہی ہے۔ندیم قریشی نے کہا کہ بھارتی مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ انشائاللہ جلد کشمیریوں کو انکی منزل ملے گی۔