علیزے شاہ کی مقبولیت میں اضافہ

 انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد علیزے شاہ بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں

علیزے شاہ کی مقبولیت میں اضافہ

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ سے شہرت پانے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود علیزے شاہ کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 3 ملین یعنی 30 لاکھ ہوگئی ہے۔ انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں اضافے کے بعد علیزے شاہ بھی اُن پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جو انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں۔ علیزے شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہ آئے دن انسٹاگرام پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتی نظر آتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان کی خوبصورت تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔ پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کے اکاؤنٹس کا اگر جائزہ لیا جائے تو عائزہ خان 8 ملین کے ساتھ تا حال سب سے آگے ہیں، دوسرے نمبر پر 7.9 فالوورز کے ساتھ ایمن خان، تیسرے نمبر پر ماہرہ خان 7 ملین فالوررز کے ساتھ ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر سجل علی ہیں۔