ابوظبی میں 70 فیصد ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

ابوظبی میں 70 فیصد ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت

کورونا کیسز میں اضافے پر ابوظبی کے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے ستر فیصد ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ابوظبی میڈیا آفس کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں 30 فیصد ملازمین دفاتر سے کام کریں گے، جو افراد گھروں سے کام کرسکتے ہیں یا جن کو صحت کے مسائل ہیں اور جو 60 سال سے زیادہ عمر کے ہیں وہ سب لازمی گھروں سے کام کریں گے۔ تمام ملازمین کو ویکسین کرانے تک ہفتہ وار پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی کرانا ہوگا۔ ابو ظبی میں گذشتہ روز سنیما تاحکم ثانی بند اور شاپنگ مالز میں محدود داخلے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے، متحدہ عرب امارات میں کورونا متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ اموات 900 سے زیادہ ہیں۔