ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، ملک مبشر احمد خان نے آج سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ

انھوں نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااورتمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی پرزنز لاہور ریجن نے جیل میں نظم و ضبط  قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیااورانتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا

 ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، ملک مبشر احمد خان نے آج سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ

لاہورڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، لاہور ملک مبشر احمد خان نے آج سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااورتمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پرزنز لاہور ریجن نے جیل میں نظم و ضبط  قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیااورانتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا۔ ملک مبشر احمد خان نے قرنطنیہ سنٹر کا وزٹ کیا،مقید اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور اعجاز اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے۔