لاہور: منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری

خفیہ اطلاع پر بابو صابو ناکے پر مزدا ٹرک کو روکا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے صدرنے بتایا کہ ملزم نے اعلیٰ کوالٹی کی چرس مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں پیکٹس بنا کر چھپا رکھی تھی

لاہور: منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری

لاہور ( دانش خان ) منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز جاری ، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، سی آئی اے پولیس صدر کی بڑی کارروائی، ملزم سے 80 کلو گرام چرس برآمددانش آصف رانجھا کے کہا کہ خفیہ اطلاع پر بابو صابو ناکے پر مزدا ٹرک کو روکا گیا، ڈی ایس پی سی آئی اے صدرنے بتایا کہ ملزم نے اعلیٰ کوالٹی کی چرس مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں پیکٹس بنا کر چھپا رکھی تھی۔

دانش آصف رانجھاکے مطابق ملزم شہادت خان عرصہ دراز سے کوئٹہ سے لاہور منشیات سپلائی کرتا تھا،ملزم کی نشاندہی پر منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث گروہوں کو پکڑا جائے گاجبکہ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہداےت کے مطابق بہت جلد نشہ ایک لعنت، نوجوان نسل کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ڈی ایس پی صدر دانش رانجھا اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی ۔