بھکر پولیس کی جواری اور غیر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

منشیات، جوا، قحبہ خانوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان نے مخبر کی اطلاع پر محلہ نئی آبادی شمالی دریاخان میں قحبہ خانہ چلانے والوں پر چھاپہ

بھکر پولیس کی جواری اور غیر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی

بھکر :تفصیلات کے مطابق بھکر پولیس نے ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی خصوصی ہدایات پر معاشرتی جرائم کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔ منشیات، جوا، قحبہ خانوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاون کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان نے مخبر کی اطلاع پر محلہ نئی آبادی شمالی دریاخان میں قحبہ خانہ چلانے والوں پر چھاپہ مارا۔ ریڈ کے دوران مرکزی ملزم اور قحبہ خانہ چلانے والاظفرعلی ولد امام بخش قوم حجام سکنہ نئی آبادی شمالی دریاخان کو گرفتار کرلیا گیا دیگر ملزمان عظمی بی بی دختر محمد رمضان، نصیب اللہ ولد محمد خان وغیرہ کو بھی موقع سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ-B 371 A, 371-کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔ ایک اورکارروائی میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ سجاد حسین ڈھانڈلہ نے جواری رنگے ہاتھوں دھر لیے۔ ملزمان عدنان ولد محمد خان، ظہوراحمد،لیاقت،راحیل اقوام مسلم شیخ سکنائے محلہ سوہانوالہ کلورکوٹ تاش کے پتوں پر جوائکھیل رہے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے جوئے پر لگی رقم / 6180 روپے اور 52 تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔