ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چوہدری کا آج ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ

اسیران کو پی سی او کی سہولت یکساں طور پر فراہم کی جائےاوربیمار اسیران کو بروقت ادویات وکھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے: ڈی آئی جی پرزنز ملتان ریجن

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چوہدری کا آج ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ

لاہور: ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نےاندرون و بیرون جیل سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اورسیکورٹی کے حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔انھوں نےتمام بیرکس،کچن اسیران،سیل بلاک، جیل ہسپتال،سنٹرل ٹاور ،مین وال،کنٹرول روم،ملاقات شیڈ اور انتظارگاہ کا وزٹ کیااوراسیران کو بمطابق قانون ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی پرزنز ملتان ریجن نے اسیران کو پی سی او کی سہولت یکساں طور پر فراہم کی جائےاوربیمار اسیران کو بروقت ادویات وکھانے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

محسن رفیق چوہدری نےمیڈیکل آفیسر کو وقتا فوقتا مریض قیدیوں کو چیک کرنے اورتمام اسیران کے لواحقین کی طرف سے فراہم کردہ سامان کو باحفاظت متعلقہ اسیران تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ انھوں نےکہاکہ وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جیل میں کہیں پر بھی خلاف قانون اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔