صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کاآج ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

صوبائی وزیر نےکرونا وائرس(Covid-19)اورسیکورٹی کی بابت تمامSOPsکو چیک کیا اورپی سی او روم جا کر وہاں اسیران سے بات کرنے کا ٹائم دریافت کیا

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ کاآج ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ

لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کا اچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نےکرونا وائرس(Covid-19)اورسیکورٹی کی بابت تمامSOPsکو چیک کیا اورپی سی او روم جا کر وہاں اسیران سے بات کرنے کا ٹائم دریافت کیا۔انھوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے تمام اسیران کی ہفتہ میں ایک بار اپنے اہل خانہ سے بات چیت کروانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ زوار حسین وڑائچ نےکچن میں روٹی و کھانا چیک کیا اور پیٹرے کا وزن کروایا۔انھوں نے

ہسپتال میں اسیر مریضوں سے ان کی صحت اور ادویات کی دستیابی کی بابت معلوم کیا۔ قیدیوں سے علیحدگی میں ملاقات کرکے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ نےبارکوں میں نصب کمپلینٹ بکس کو چیک کیااورجیل کی صفائی ستھرائی،پلانٹیشن اور کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے تحت کۓ گۓ اقدامات کو سراہا۔سپرنٹنڈنٹ جیل طاہر مجید بھی اس موقع پر موجود تھے۔