عوام عالمگیروبا کے تناظرمیں حفاظتی اقدامات کوکسی بھی صورت میں نظراندازنہ کریں ، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان

عوام عالمگیروبا کے تناظرمیں حفاظتی اقدامات کوکسی بھی صورت میں نظراندازنہ کریں ، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آبا :وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے عوام سے کہاہے کہ وہ کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں حفاظتی اقدامات کوکسی بھی صورت میں نظراندازنہ کرے۔

منگل کوسماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرجاری ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ کے موصولہ اعدادوشمارکے کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں میں معمولی اضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ وبا پرمکمل طورپرقابوپانے میں ماسک کا استعمال، ہجوم والی جگہوں سے دوری، سماجی فاصلہ اور ویکسنیشن کے عمل کاتسلسل کلیدی اہمیت کے حامل امورہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظرمیں حفاظتی اقدامات کوکسی بھی صورت میں نظراندازنہ کرے