نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ کو اغوا کرلیا

 نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ، 140 طلبہ کو اغوا کرلیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے نائیجیریا کے شہر کدونا میں بیتھل باپٹسٹ اسکول سے بڑی تعداد میں بچوں کو اغوا کرلیا، مسلح افراد موٹرسائیکل پراسکول کی حفاظتی باڑیں توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بچوں کواغواکرلیا۔نائیجیرین پولیس کے مطابق مسلح حملہ آور اسکول کے سیکیورٹی گارڈز کو قابو میں لیکر بچوں کے ہاسٹل تک پہنچے اور ہاسٹل سے بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنگل لےگئے جب کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک خاتون ٹیچرسمیت 26 افراد کو بچا لیا گیا تاہم مسلح حملہ آور 140 طلبہ کو اغوا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔