شرارتی بچوں نے 64ہزار ڈالر مالیت سے بنا شیشے کا قلعہ توڑ دیا

شرارتی بچوں نے 64ہزار ڈالر مالیت سے بنا شیشے کا قلعہ توڑ دیا

چین میں واقع شنگھائی میوزیم میں دو چھوٹے بچوں نے 64 ہزار امریکی ڈالر کی مالیت سے تیار کیا گیا شیشے کا  ڈزنی قلعہ توڑ دیا۔بچوں کی شرارتیں تو سب ہی کو بھاتی ہیں، بچے اکثر اوقات گھروں میں کم اور گھروں سے باہر بطور مہمان یا تفریحی مقامات پر زیادہ شرارتیں کرتے ہیں اور جب یہی شرارتیں نقصان کا سبب بن جائیں تو پیار غصے میں بدل جاتا ہے، ایک ایسا ہی واقعہ چین کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ویبو ‘ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔چائنیز ویب سائٹ ویبو کا اپنی پوسٹ میں بتانا تھا کہ ’شنگھائی میوزیم میں نمائش کے لیے رکھا گیا شیشے کا ڈزنی قلعہ دو چھوٹے بچوں نے توڑ دیا ہے، شیشے سے بنے اس قلعے کی مالیت 64 ہزار امریکی ڈالر تھی جسے بنانے میں 500 گھنٹے لگے تھے اور یہ قلعہ 2016ء سے نمائش کے لیے میوزیم موجود تھا۔

شیشے سے بنے ڈزنی قلعے کا وزن 60 کلو جبکہ اس کی بناوٹ میں 45 کیرٹ سونا بھی شامل تھا۔چائنیز ویب سائٹ کی جانب سے پوسٹ کی گئی معلومات کے مطابق تفریح کے لیے میوزیم آئے دو بچے کھیلتے ہوئے حفاظتی بند توڑ کر شیشے کے ڈزنی قلعہ تک پہنچ گئے اور اُسے پکڑنے کی کوشش کے دوران توڑ دیا۔چائنیز ویب سائٹ کے مطابق بچوں کے قیمتی ڈزنی قلعہ پکڑنے پر شیشیے سے بنے قلعے کا ایک حصہ چکنا چور ہو گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قلعہ تا حال وہیں موجود ہے اور کویڈ 19 کی وجہ سے مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔