66 سالہ میری ہینا عمررسیدہ آسٹریلوی اولمپئن بنیں گی

66 سالہ میری ہینا عمررسیدہ آسٹریلوی اولمپئن بنیں گی

ٹوکیو اولمپکس میں 66 سالہ میری ہینا عمررسیدہ آسٹریلوی اولمپئن بنیں گی جب کہ گھڑ سوار اینڈریو ہوئے ریکارڈ آٹھویں مرتبہ گیمز میں شریک ہورہے ہیں،ان کی عمر 62 سال ہے۔آسٹریلیا کا 472 رکنی دستہ شریک ہوگا، ٹوکیو جانے والے افراد میں 254 خواتین اور 218 مرد ایتھلیٹس شامل ہیں، یہ 33 مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے۔