مجھےاسٹائل کیلئے قابل لوگوں سے توثیق کی ضرورت نہیں، میشا شفیع

مجھےاسٹائل کیلئے قابل لوگوں سے توثیق کی ضرورت نہیں، میشا شفیع

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے ایوارڈ شو  سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اسٹائلش کہلوانے کے لیے کسی کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔گلوکارہ میشا شفیع نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے حالیہ ہونے والے ایوارڈ شو پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ایک سیکنڈ، آپ اس ایوارڈ شو کا دفاع کر کے ہراساں کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں، یہ پرانی خبر ہے تو کوئی تعجب کی بات نہیں۔‘انہوں نے ایوارڈ شو کے میزبانوں کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’لیکن اسٹائل ایوارڈز شو کی میزبانی کرنے کے لیے تو کم سے کم کسی اسٹائلش میزبانوں کی تلاش کرنی چاہیے؟‘گلوکارہ نے ایوارڈ شو کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم مجھے نامزد کرنا چھوڑ دیں، مجھے قابل لوگوں سے توثیق کی ضرورت نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں ہونے والا ایوارڈز شو کئی وجوہات کی بنا پر گزشتہ روز سے سخت تنقید کا شکار ہے۔