پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری

SSP آپریشن فیصل شہزاد اور SSP انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر ملک کو بھی عہدوں سے ہٹایا جارہا ہے۔ جس کی وزیر اعلی پنجاب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری

لاہور( دانش خان ) لاہور : DIG آپریشن لاہور اور DIG انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا یا گیا ہے۔ سہیل اختر سکھیرا کو DIG انوسٹی گیشن لاہور،اور عبادت نثار کو SSP لاہور (آپریشن) تعنیات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ SSP آپریشن فیصل شہزاد اور SSP انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر ملک کو بھی عہدوں سے ہٹایا جارہا ہے۔ جس کی وزیر اعلی پنجاب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق SSP ایڈمن لاہور کیپٹن ملک لیاقت علی کو SSP آپریشن لاہور تعینات کرنے کا فیصلہ سامنے آرہا ہے۔ ناقص کارکردگی پر تبدیل ہونے کے باوجود سابق DIG انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید کو RPO گوجرانوالہ تعنیات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ RPO گوجرانوالہ کو OSD بنایا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ CPO ملتان وسیم سیال CPOفیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل کو بھی تبدیل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق SP آپریشن کینٹ لاہور SPسیکورٹی لاہور،SP سی آئی اے،SP انوسٹی گیشن سٹی ڈویڑن اورSP ماڈل ٹاو¿ن آپریشن اعجاز رشید کو بھی ناقص کارکردگی پر تبدیل کیا جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ SP انوسٹی گیشن ماڈل ٹاو¿ن لاہور اسد مظفر،SPسول لائن انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد اور SP سٹی رضا صفدر کاظمی کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ SP سٹی صفدر رضا کاظمی کو SP آپریشن کینٹ ڈویڑن تعینات کیا جارہا ہے تاہم وہ SP آپریشن سول لائن ڈویڑن تعیناتی کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

لاہور پولیس کے چار ایس پیز بھی ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے افسران میں شامل ہیں۔   لاہورپولیس کے تبدیل ہونے والے DIG آپریشن لاہور رائے بابر سعید کو ناقص کارکردگی پرجبکہ DIG انوسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انعام وحید کو ایک اعلی پولیس افسر کی شکایت پر تبدیل کیا گیا ہے۔ SSP آپریشن لاہور فیصل شہزاد اور SSP انوسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر ملک سمیت لاہور پولیس کے 6 ایس پیز کو بھی تبدیل کرنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب سے منظوری حاصل کر لی گئی ہے جبکہ اس کے علاوہ RPO گوجرانوالہ،CPO گوجرانوالہ،CPO ملتان،CPO فیصل آباد سمیت 19اضلاع کے DPOs کو تبدیل کرنے کےلئے پلان تیار کر کے سمری وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دی ہے۔