وزیراعظم کا پی آئی اے کے زائد کرایوں کا نوٹس

بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں:   ترجمان پی آئی اے

وزیراعظم کا پی آئی اے کے زائد کرایوں کا نوٹس

متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں سے زائد کرائے وصول کئے جانے پر وزیراعظم عمران خان نوٹس ،  غلام سرور نے پی آئی اے کو کرائے کنٹرول کرنے کی ہدایات۔  ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعض ایجنٹوں کی جانب سے دو ہزار درہم سے بھی زائد کرائے وصول کئے جارہے ہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے کسی بھی شہر کا یک طرفہ کرایہ 1120 درہم ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ رش کے باعث دبئی، ابوظہبی میں قونصل خانوں اورایجنٹوں کوبھی اجازت دی تھی،مسافر متحدہ عرب امارات میں سفارت خانوں میں قائم دفاتر سے ٹکٹ لےسکتے ہیں ترجمان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں پی آئی اے بکنگ آفس یا دبئی ابوظہبی کے ایجنٹس سے بھی ٹکٹ لیا جاسکتا ہے،جبکہ کوئی 1120 درہم سے زائد کرایہ لےرہا ہے تواس سے متعلق پی آئی اے کو اطلاع دیں۔