بھکر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف مختلف تھانوں میں کارروائی

اس ضمن میں SHO تھانہ کلورکوٹSI محمد اشرف خان نےدوران سرچ آپریشن ہمراہ نفری تھانہ ملزم مسمی اکرام الحق ولد عبدالحق قوم اعوان سکنہ کلورکوٹ سے 1120 گرام چرس برآمد کرلی

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کےخلاف مختلف تھانوں میں کارروائی

بھکر : تفصیلات کے مطابق DPO بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے ویژن کے مطابق بھکر پولیس سماجی برائیوں کے خلاف مسلسل کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اس ضمن میں SHO تھانہ کلورکوٹSI محمد اشرف خان نےدوران سرچ آپریشن ہمراہ نفری تھانہ ملزم مسمی اکرام الحق ولد عبدالحق قوم اعوان سکنہ کلورکوٹ سے 1120 گرام چرس برآمد کرلی۔مسمی اسد خان ولد خان امیر سکنہ کلورکوٹ سے رائفلmm/ 7 معہ 3 ضرب کارتوس،مسمی محمد آصف ولد موسم خان سکنہ کلورکوٹ سے پسٹل 30 بور معہ 8 ضرب کارتوس،مسمی خضرحیات خان ولد محمد امیر سکنہ کلورکوٹ سے بندوق 12 بور برآمد کرلی۔

ایک اور کاروائی میں SHO تھانہ منکیرہ نے مسمی محمد عمران ولد ظفراقبال قوم بھروانہ سکنہ چکنمبر 210 /TDAسے 20 لیٹر شراب برآمد کرلی۔SHO تھانہ دلیوالہ نے مسمی محمد سہیل ولد مختیار علی سکنہ دلیوالہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات کا اندراج کردیا گیا ہے۔مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ھے۔کر کے ملزم کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے مذید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

SHO تھانہ منکیرہ انسپکٹر احمد عباس خان کے زیر نگرانی تھانہ منکیرہ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا گیا ملزم ضمیر احمد سے 20 لیٹر شراب جبکہ ملزم توقیر احمد سے 18 لیٹر شراب برآمد کر لی جملہ ملزمان کے خلاف کے خلاف امتناع منشیات کے تحت مقدمات درج کر کے مذید کاروائی جاری ہے۔ مذید DPO بھکر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے گی اور تمام SHO کو مذید موثر کاروائیاں کرنے کے سخت احکامات جاری کیئے۔