قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈولیپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرادیا

قلندرز نے ویمن پلیئرز ڈولیپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرادیا

پاکستان سپر لیگ کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز نے اب ویمن پلیئرز ڈولیپمنٹ پروگرام بھی متعارف کرادیا۔ سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا ہے کہ اب لاہور قلندرز ویمن کھلاڑیوں کو سامنے لائے گی۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ باصلاحیت ویمن کھلاڑیو ں کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ دیں گے۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہور قلندرز اور عاطف رانا کی مشکور ہیں کہ ان کے خواب کو پورا کیا ہے۔