قومی ہاکی کھلاڑیوں کی کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی شروع

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی شروع

کورونا کی وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ ہاکی کے کھلاڑیوں کو بھی کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔کراچی میں ہاکی کے کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے، عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچنگ اسٹاف اور گراونڈ اسٹاف کو بھی ویکسین لگائی گئیں۔کیمپ میں 27 کھلاڑی اور 7 آفیشل شامل ہیں، مجموعی طور پر 70 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر سید فرحت عباس کے مطابق تمام افراد کو سائنو فام ویکسین لگائی گئی ہےاور ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد لگائی جائے گی۔ہیڈ کوچ قومی ٹیم دانش کلیم کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی ویکسینیشن کا عمل خوش آئند ہے، اب کھلاڑی خوف کی فضا سے نکل کر پریکٹس کریں گے۔