حکومت پنجاب ضلع کے سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: آشفہ ریاض فتیانہ

ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے تمام وارڈز میں صفائی کی صورتحال، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے مریضوں اور ان کے ساتھ لوحقین سے بھی سروس ڈیلیوری بارے دریافت کیا

حکومت پنجاب ضلع کے سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے: آشفہ ریاض فتیانہ

لاہور:وزیر علی پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض فتیانہ کے سرکاری ہسپتالوں کے طوفانی دورے جاری ہیں اس سلسلہ میں انہوں نے تحصیل گوجرہ کی ہیلتھ فیسیلٹیز میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا- ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے دورہ کے دوران صوبائی وزیر نے تمام وارڈز میں صفائی کی صورتحال، ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے مریضوں اور ان کے ساتھ لوحقین سے بھی سروس ڈیلیوری بارے دریافت کیا- صوبائی وزیر نے آر ایچ سی مونگی بنگلہ اور بی ایچ یوز کے اچانک دورہ پر وہاں بھی طبی سہولیات کا مشاہدہ کیا-صوبائی وزیر نے گوجرہ کے سرکاری سکولوں میں کورنا سے بچاؤ کی ایس او پیز کا بھی جاِئزہ لیا اور محکمہ تعلیم کے حکام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا-انہوں نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ضلع کے سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے شہریوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی- انہوں نے مزید کہا کہ ورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کیا اور کرایا جائے.