موٹروے پولیس کا سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال بارے آگاہی مہم کا آغاز

وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب نے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ اور ایم تھری پر تقریب میں خصوصی شرکت کی

لاہور : موٹروے پولیس نے سیٹ بیلٹ کے لازمی استعمال بارے میںآگاہی مہم کا آغاز کردیا۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی ڈاکٹر اطہر محبوب نے لاہور ٹھوکر نیاز بیگ اور ایم تھری پر تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں گردن کو لگنے والے خطرناک جھٹکے سے سیٹ بیلٹ محفوظ رکھتی ہے۔ سیٹ بیلٹ دوران ڈرائیونگ روڈ حادثہ کی صورت میں زندگی کو محفوظ بناتا ہے۔ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود سیٹ بیلٹ آپ کی حفاظت کے لئے ہے۔مہم میں پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی وائس چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔