میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

 ٹرکنگ پوائنٹ کی بجائے دُکانوں پر مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور آٹے کی چکیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت

میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج وزیر اعلیٰ آفس میں ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں، قیمت ایپ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری صنعت و تجارت کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے اجلاس میں قیمتوں کی مانیٹرنگ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرکنگ پوائنٹ کی بجائے دُکانوں پر مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور آٹے کی چکیوں کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر دالوں کی قیمتیں طے کرئے۔ دالوں کی طے کردہ قیمتوں کے بارے میں محکمہ صنعت و تجارت کو آگاہ کیا جائے۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ دفاتر میں بیٹھ کر قیمتوں کا جائزہ لینے کی بجائے فیلڈ میں نکلے اور درست قیمتوں کے بارے میں رپورٹ دے۔ صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ محکمہ زراعت سبزیوں کی دستیابی کے حوالے سے اپنا متحرک کردار ادا کرئے۔اجلاس میں سیکرٹری خوراک، ڈی آئی جی آپریشن، سی سی پی او لاہور، چیئر مین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ صوبے بھر کے کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔