سردار خرم لغاری کا یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے ٹیچرز کو ٹیلیفون

 یوم اساتذہ معلمین کی تکریم کے عزم کے اعادہ کا دن ہے: سردار خرم لغاری

سردار خرم لغاری کا یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے ٹیچرز کو ٹیلیفون

لاہور:معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار خرم خان لغاری نے یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے اساتذہ کو فون کیا اور  ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا. انہوں نے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا اور تعلیم و تربیت میں کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا.   اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری کا کہنا تھا کہ والدین کے بعد اولین درسگاہ اساتذہ کی صحبت ہے. انہوں نے اس امر پر فخر کا اظہار کیا کہ انہیں قابل اساتذہ کی سرپرستی اور راہنمائی میسر رہی. سردار خرم لغاری نے کہا کہ اساتذہ نے ہمیں زندگی گزارنے کا مقصد اور سلیقہ سکھایا. آج جو اعتماد ہے وہ اساتذہ کا دیا ہوا یے. اساتذہ نے ہماری سوچ اور فکر کی راہ متعین کی اور زندگی کی گٹھیاں سلجھانے کے گڑ بتائے. انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اساتذہ نے اپنی صلاحیتیں ہم پر صرف کیں اور مضبوط کردار اور مثبت روایات کا امین بنایا.

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے اساتذہ نے زمانے کے اتار چڑھاؤ سے لے کر اپنے احتساب تک ہماری کردار سازی کی. آج میں? جو کچھ بھی ہوں، اپنے اساتذہ کی وجہ سے ہی ہوں. سردار خرم لغاری نے مزید کہا کہ معلمین کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں. جس نے ہمیں ایک لفظ بھی پڑھا اور سکھا دیا اس کی تکریم ہم پر واجب ہے. ان کا کہنا تھا کہ یوم اساتذہ معلمین کی تکریم کے عزم کے اعادہ کا دن ہے. قوموں پر زوال آنے کی بڑی وجہ اساتذہ کی تکریم نہ کرنا ہے.