ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین عابد رضوان عابد نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر ایک مکمل فنکشنل ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔جہاں پر ادویات اور طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہےانھوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور پر امن ماحول برقرار رکھنے پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین عابد رضوان عابد نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین عابد رضوان عابد نے آج بسلسلہ ماہانہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔سینئر  سول جج منڈی بہاؤالدین شاہد ندیم بٹ اور سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نےجیل کے اردگرد احاطہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جیل کے اندر ایک مکمل فنکشنل ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔جہاں پر ادویات اور طبی آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انھوں نے جیل میں صفائی ستھرائی اور پر امن ماحول برقرار رکھنے پر انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا۔

قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا ماہانہ دورہ کیا۔انھوں نے جیل کا تفصیلی وزٹ کیا۔قیدیان/حوالاتیان سے جیل انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،جیل ہسپتال،نوعمر وارڈ اور دیگر بارکوں کا معائنہ کیا۔جیل کے اندر تیار ہونے والا کھانا چیک کیا جو کہ معیار اور وزن میں تسلی بخش تھا۔سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو بھی ان کے ہمراہ تھے۔