‏پاکستان سائنس فائونڈیشن کا سٹیم سکول پروگرام گیم چینجر ہو گا، جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

‏پاکستان سائنس فائونڈیشن کا سٹیم سکول پروگرام گیم چینجر ہو گا، جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏پاکستان سائنس فائونڈیشن آج ایک ایسے پروگرام کا آغاز کرنے جا رہی ہے جو میری نظر میں گیم چینجر ہو گا۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 450 گورنمنٹ سکولز کو STEM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھس) سکولز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ میں نے اس لیے ڈیزائن کیا کہ جب تک سرکاری سکول ماڈرن نہیں ہوں گے ملک نہیں بدل سکتا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ تاخیر کے باوجود یہ منصوبہ آج حقیقت بننے جا رہا ہے، ان شاء اللہ ابتدائی 450 سکولز کے بعد زیادہ سے زیادہ سکول اس ماڈل پر آ جائیں گے۔ یونیورسٹیز کو کہا گیا ہے کہ وہ سکول adopt کریں اور سائنس کی تعلیم کا معیار سکول لیول پر بہتر کری