ویمنز ایشیا کپ؛ پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ویمنز ایشیا کپ؛ پاکستان کو تھائی لینڈ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

 لاہور: بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ میں تھائی لینڈ نے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو ہراکر اپ سیٹ کردیا۔

بنگلا دیش میں جاری ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 13ویں پوزیشن پر موجود تھائی ٹیم نے رینکنگ ٹیبل پرنمبر 6  پاکستانی ویمن ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے  ہوئے مقررہ 20  اوورز میں 5 وکٹوں پر 116 اسکورکیا۔ سدرہ امین 64 گیندوں پر56 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔منیبا علی نے 15 اور ندا ڈار نے 12 رنزبنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ ویمنز نے ایک بال پہلے 6وکٹ کے نقصان پر ایک ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کی ۔ طوبی اور ندا نے دودو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں یہ اس کی پہلی ناکامی ہے۔ جبکہ تھائی لینڈ نے اس ایشیا ویمنز کپ میں پہلی بار فتح اپنے نام کی ہے۔