24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4004 کیس ،102 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4004 کیس ،102 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 102 اموات ہوئیں جن میں سے 32 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 4 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 69 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 58 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 82 فیصد،سوات میں 59 فیصد،گجرات میں 75 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 41 ہزار 699 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 6 ہزار 778, پنجاب میں 17 ہزار 290, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 198, اسلام آباد میں 8 ہزار 19, بلوچستان میں 1 ہزار 301,گلگت بلتستان میں 411, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 178 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 20 ہزار 789 ہو چکی ہے۔

گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 443 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار 373 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 188 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 13 ہزار 713, بلوچستان میں 19 ہزار 942, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 64، اسلام آباد میں 62 ہزار 775, خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 862، پنجاب میں 2 لاکھ 37 ہزار 594 اور سندھ میں 2 لاکھ 67 ہزار 238 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 26 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 516 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 6 ہزار 731 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 50 مریض ہسپتالوں میں اور 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 496 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

اسلام آباد میں کل 588 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 212 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 380 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 5 لاکھ 35 ہزار 61 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 4 ہزار 529 مریض زیر علاج ہیں