بیروت دھماکے، بندرگاہ کا لاپتا ملازم30گھنٹے بعد زندہ مل گیا 

امین الزاہد کی تصویر انسٹاگرام پر دھماکے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بنائے گئے صفحے پر شائع کی گئی تھی

بیروت دھماکے، بندرگاہ کا لاپتا ملازم30گھنٹے بعد زندہ مل گیا 

بیروت:۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو تباہ کن دھماکے کے بعد بندرگاہ کا لاپتا ہونے والا ایک ملازم تیس گھنٹے کے بعد زندہ حالت میں مل گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملازم امین الزاہد کی تصویر انسٹاگرام پر دھماکے کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کے لیے بنائے گئے صفحے پر شائع کی گئی تھی۔مقامی میڈیا کے مطابق وہ خون آلود حالت میں بحر متوسط سے ملا ہے۔ایک امدادی ٹیم نے اس کو اپنی کشتی کے ذریعے سمندر سے نکالا تھا اور اس کے بعد اس کو بیروت کے رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔سوشل میڈیا کی بعض تحریروں کے مطابق امین الزاہد کا خاندان اس تک نہیں پہنچ سکا ہے۔تاہم فوری طور پر اس کے بارے میں مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے کہ وہ کیسے بچ پانے میں کامیاب ہوا ہے اور اس کی اس وقت حالت کیسی ہے۔