دھماکوں سے متاثرہ بیروت بندرگاہ کے 16 ملازم گرفتار

بیروت بندرگاہ کے چیف، لبنانی کسٹم انتظامیہ کے سربراہ اور پانچ دیگر افراد کے اکانٹس منجمد کر دیئے گئے

دھماکوں سے متاثرہ بیروت بندرگاہ کے 16 ملازم گرفتار

بیروت :. لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بم دھماکوں سے متاثرہ بندرگاہ کے 16 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیروت میں قائم مقام فوجی عدالت کے کمشنر فادی العقیقی نے بیروت پورٹ کے عہدیداروں سمیت 16 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔عقیقی نے ایک بیان میں کہا کہ اب تک 18 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے جن میں بیروت بندرگاہ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، کسٹم انتظامیہ کے عہدیدار، مرمت کے کام کے ذمہ دار عہدیدار اور وارڈ نمبر 12 میں انتظامیہ کے اہلکار شامل ہیں۔سنٹرل بینک کی تحقیقاتی کمیٹی کی ایک خفیہ دستاویز کے مطابق مرکزی بینک نے دار الحکومت کے بندرگاہ دھماکے کے بعد بیروت بندرگاہ کے سربراہ، لبنانی کسٹم انتظامیہ کے سربراہ اور پانچ دیگر افراد کے اکانٹس منجمد کر دیئے۔اکاؤنٹس بیروت پورٹ کے جنرل ڈائریکٹر حسن قریطم، سابقہ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز، شفیق مری، کسٹم انتظامیہ کے جنرل ڈائریکٹر بدری ضاہر اور نائلا الحاج (بیروت پورٹ میں بحالی کے کام کی نگرانی کرنے والی مشاورتی کمپنی کی ڈائریکٹر(اور میشال نحول پورٹ ڈیپارٹمنٹ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر)جارج ظاھر اور نامہ بریکس کے بنک کھاتے منجمد کیے گئے ہیں