فرانس نے بیروت بحران  میں امداد کیلئے  بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا  اعلان کردیا

 اس کانفرنس میں یورپ، امریکا سمیت تمام خطوں کے ممالک کو مدعو کیا جائے گا، فرانسیسی صدر

فرانس نے بیروت بحران  میں امداد کیلئے  بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا  اعلان کردیا

بیروت:.فرانس نے لبنان کے دارلحکومت میں دھماکے کے باعث ہونے والی تباہ کاری  سے پیدا ہونے والے بحران میں مدد کے لیے بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے دورے کے موقعے پر بیروت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران  فرانسیسی  صدر امانوئیل میکرون نے کہا کہ بیروت اور لبنان کے متاثرین  کے لیے بین الاقوامی سطح پر امداد جمع  کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں یورپ، امریکا سمیت تمام خطوں کے ممالک کو مدعو کیا جائے گا۔اس سے قبل فرانسیسی صدر نے بیروت کا دورہ کیا اور متعدد سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔ میکرون نے اس موقعے پر امدادی رقوم کے معاملے شفافیت کی یقینی دہانی کروائی۔دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (ا?ئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ بیروت میں رونما ہونے والے الم ناک واقعے کے بعد پیدا ہونے والے معاشی اور سماجی بحران سے مقابلے کے لیے لبنان کو قومی وھدت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں ں ے کہا کہ ا?ئی ایم ایف لبنانی عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ لبنان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے احتساب اور اعتماد کی بنیاد پر اصلاحات کے ذریعے معاشی نظام کی تعمیر نو کرنا پڑے گی۔انہوں ں ے بین الاقوامی برادری اور لبنان کے دوست ممالک سے بھی اس بحران سے نکلنے میں لبنان کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔