موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا ملزم گرفتار

 موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا ملزم گرفتار
 موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا ملزم گرفتار
 موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا ملزم گرفتار
1
1
1

 بھکر:.ایس ایچ او سٹی دریاخان انسپکٹر محمد آصف خان نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کا ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 3 عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کی ہدایات پر بھکر پولیس موٹر سائیکل اور دیگر گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے۔ ایس ایچ او سٹی دریاخان نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئیموٹر سائیکل چوری میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے  ملزم ساجد  ولد باقر حسین قوم سید سکنہ دریاخان کو گرفتار کرلیا ہے۔دوران تفتیش ملزم سے 3 عدد موٹر سائیکلز برآمد کے گئے ہیں۔ جنھیں ضروری قانونی کاروائی کے بعد مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ایک اور کاروائی میں ملزم مسمی نوید اختر ولد محمد رفیق سکنہ دریاخان سے 28 بوتل شراب برآمد کرلی۔ملزم مسمی محمد کاشف ولد محمد شکور سے بندوق 12 بور معہ 2 ضرب کارتوس برآمد کر لیے۔

ایس ایچ اوتھانہ جنڈانوالہ انسکپٹر شیر علی چھینہ نے دروان سرچ آپریشن ملزم مسمی لنگر خان ولد ملکوک خان سکنہ جندانوالہ سے بندوق 12 بور معہ 5 صرب کارتوس برآمد کرلیے۔مجرم اشتہاری مسمی عمیر حیات ولد محمد حیات سکنہ فاضل کو گرفتار کرلیا۔ موثر کاروائی پر ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او سٹی دریاخان  اور ایس ایچ او جنڈانوالہ کو  شاباش دی۔ اور تاکید کی ہے کہ دیگر اسطرح کے جرائم میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔۔