تبدیلی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا نام ہے، یہ تبدیلی آکر رہے گی, میاں اسلم اقبال

ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان ہماری منزل ہے، عمران خان کی قیادت میں منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال

تبدیلی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا نام ہے، یہ تبدیلی آکر رہے گی, میاں اسلم اقبال

لاہور:- صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آج اپنے صوبائی حلقے 151کا دورہ کیا اور حلقہ میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے سادات کالونی پکی ٹھٹھہی سمن آباد میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ اور خوشحال نیا پاکستان ہماری منزل ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت میں اس منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔عوام نے خدمت کا جو مینڈیٹ دیا، اسکی لاج رکھیں گے۔ہم نے 2سالوں میں اتنے ترقیاتی کام کئے جو اپوزیشن اپنے 40سالہ دور حکومت میں نہ کرسکیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ باتوں اور نعروں کا دور گزرچکا، اب عوام کی خدمت کا وقت ہے۔خلوص نیت اور شب روز کی محنت سے عوام کی زندگیوں میں بہتری لارہے ہیں۔ہمارا ہر لمحہ عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا نام ہے، یہ تبدیلی آکر رہے گی۔تبدیلی کی منزل پانے کیلئے وزیراعظم کے سپاہی بن کر دن رات کام کر رہے ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک کے 22کروڑ عوام کیلئے روشنی اور امید کی کرن ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کے ذریعے بیرون ملک جائدادیں بنائیں۔لوٹی ہوئی دولت کاحساب مانگا جائے تو اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف ہے۔کرپشن کے خلاف جنگ ہر حال میں منطقی انجام تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان قوم کے ہر فرد کی آواز ہے۔ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرکے رہیں گے اور نئی نسل کو کرپشن سے پاک ترقی یافتہ ملک دیں گے۔ اس موقع پر موجود پرجوش لوگوں نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

٭٭٭٭٭